سرسلہ میں کورونا سے صبح میں باپ اور رات میں بیٹے کی موت

   

حیدرآباد۔ کورونا سے صبح میں باپ اور رات میں بیٹے کی موت ہوگئی۔یہ انتہائی افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے ضلع راجنا سرسلہ میں منگل کو پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے ویمل واڑہ ٹاون میں رہنے والے 45 سالہ پرکاش اور اس کی بیوی مادھوری اپنے بیٹے ابھیجیت کے ساتھ رہتے تھے ۔پرکاش ویمل واڑہ کے سرکاری اسکول میں ٹیچر کے طورپر خدمات انجام دیتا تھا۔ کورونا کی علامات پر تین دن پہلے ان کا معائنہ کیاگیاجس پر یہ تینوں بھی کورونا سے مثبت پائے گئے جس کے بعد پرکاش کو کریم نگر کے پرائیویٹ اسپتال لے جایاگیاجہاں علاج کے دوران منگل کی صبح اس کی موت ہوگئی۔اس خاندان کے دیگر دو افراد کو سرسلہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں بیٹے ابھیجیت کی منگل کی شب علاج کے دوران کورونا سے موت ہوگئی۔ایک ہی دن میں اس وبا سے باپ اور بیٹے کی موت پر اس خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا اور علاقہ میں غم کی لہرڈورگئی۔ریاست کے بیشتر اضلاع میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ اموات مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔