84 فیصد رائے دہی، 75 امیدواروں کی قسمت آزمائی
گمبھی راؤ پیٹ۔/24 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سرسلہ میں کوآپریٹیوالیکٹریک سپلائی سوسائٹی کے چناؤ کا پر امن انعقاد عمل میں آیا ۔ ضلع بھر میں 15 ڈاکٹرز کی نشستوں کے لیے تقریبا 75 امیدواروں نے انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمائی کی ہے جن کے قسمت کا فیصلہ بیالٹ باکس میں محفوظ ہے۔ جبکہ رائے شماری پیر کے روز ویملواڑہ کے گورنمنٹ جونیر کالج میں عمل میں لائی جائے گی، اس سوسائٹی کے انتخابات کو پرامن طور پر گزارنے کیلئے اس کے وسیع انتظامات کئے گئے۔ ضلع ایس پی بی کے راہول ہیگڑے ، ضلع کلکٹر انوراگ جینتی، الیکشن اتھارٹی آفیسر سومیترا نے انتخابی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا، واضح رہے کہ گزشتہ تین دنوں سے ٹی آر ایس ، بی جے پی ، کانگریس ، بی ایس پی حماعتوں کے تائیدی امیدواروں کے حق میں پارٹی کیڈر نے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ حلقہ سے نمایندگی کرنے والے ریاستی وزیر کے ٹی آر نے بھی انتخابی معاملے پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھے تاکہ تمام ڈائریکٹرز کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے صدر نشین کے عہدے پر اپنا قبضہ برقرار رکھ سکیں۔