سرسلہ کو مثالی ضلع میں تبدیل کرنے کے ٹی آر کا عزم

   

Ferty9 Clinic

پرگتی بھون میں اعلیٰ سطح اجلاس ، ترقیاتی اور تعمیری کاموں کی پیشرفت کا جائزہ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے ضلع سرسلہ کی ترقی زیر التواء کاموں کی یکسوئی کا اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے عوامی منتخب نمائندوں کی تجاویز قبول کرتے ہوئے ترقیاتی و تعمیری کاموں میں تیزی پیدا کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔ آج پرگتی بھون میں کے ٹی آر نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیا ۔ جس میں محکمہ آبرسانی کے علاوہ ضلع سرسلہ کے مختلف محکمہ جات کے اعلیٰ عہدیدار ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی سی رمیش ، آر بالا کشن ، ایس روی کمار کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ کے ٹی آر نے ضلع سرسلہ کو مثالی ضلع کے طرز پر ترقی دینے کے لیے ضروری اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ بالخصوص ضلع میں زرعی شعبہ کو ترقی دینے کے لیے آبپاشی پراجکٹس کی ترقی اور تمام فاضل اراضیات کو کاشت کے قابل بنانے کے لیے پانی کی سربراہی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ کالیشورم پراجکٹ کا پانی ضلع سرسلہ کو حاصل ہوچکا ہے ۔ جس کے بعد زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عوامی کی بنیادی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے ان کی فراہمی کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ عوامی مسائل ، زیر التواء کاموں پر ایک جامع رپورٹ تیار کرتے ہوئے انہیں رپورٹ پیش کرنے پر زور دیا ۔ مسائل کو حل کرانے کے معاملے میں حکومت سے مکمل تعاون فراہم کرنے کا تیقن دیا اور عوامی منتخب نمائندوں کی تجاویز اور مشوروں پر فوری توجہ دینے کی عہدیداروں کو ہدایت دی ۔۔N