سرسلہ کے ٹی آر کیلئے آسان نہیں، عوام میں کانگریس کی لہر

   

امیدوار کی حیثیت سے کے کے مہیندر ریڈی کے اعلان کے بعد کانگریس کارکنوں میں نیا جوش، بی جے پی و بی ایس پی بھی انتخابی میدان میں
گمبھی راو پیٹ؍ سرسلہ 7 نومبر (آصف علی سعادت کی رپورٹ) کانگریس ہائی کمان نے بالآخر کے کے مہیندر ریڈی کو سرسلہ سے کانگریس کے امیدورا کے طور پر اعلان کردیا جس کی وجہ عوام میں گزشتہ دو تین ہفتوں سے جاری تجسس اختتام پذیر ہوا،واضح رہے کہ رکن اسمبلی سرسلہ، ریاستی وزیر بلدی نظم نسق و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راماراؤ کے ساتھ کے کے مہیندر ریڈی کا یہ مقابلہ چوتھی مرتبہ ہوگا، یوں تو انتخابی میدان میں بی جے پی سے سابقہ ٹی وی اینکر رانی ردرماں دیوی، بی ایس پی سے پیٹلہ بھومیش مدیراج مقابلے کے لیے امیدوار ہیں لیکن کانگریس کے مہیندر ریڈی کا اصل مقابلہ بی آر ایس کے، کے ٹی آر سے ہے ،اور یہ مقابلہ اب کانٹے کی ٹکر کا مقابلہ تصور کیا جاے گا، بتلایا گیا ہے کہ گزشتہ دو تین مرتبہ اسمبلی انتخابات میں مہیندریڈی نے عوام کے درمیان پہنچ کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں تینوں دفعہ بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس مرتبہ حالات بدل چکے ہیں اور عوام میں کانگریس کی لہر پائی جارہی ہے۔ اس لئے سرسلہ کے ٹی آر کے لئے آسان نہیں ہے بلکہ کے کے مہیندر ریڈی سے ان کا مقابلہ کانٹے کا ہوگا۔ اگر رائے دہندوں میں کے کے مہیندریڈی پر عوامی ہمدردی کی لہر چل گئی تو ان کی کامیابی کی توقع کی جارہی ہے دوسری طرف بی آر ایس ورکنگ پریسیڈنٹ حرکیاتی لیڈر جو کہ کے سی آر کے فرزند ہیں گزشتہ دس پندرہ سالوں سے اپنی کامیاب نمائندگی کی وجہ حلقہ میں کئی ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے اپنی منفرد پہچان بنا چکے ہیں مزید ترقی کا وعدہ کرتے ہوئے راے دہندوں کو اپنی جانب راغب کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں، یہاں اس کے باوجود چونکہ کانگریس کا امیدوار بھی کافی مضبوط اور عوام میں مضبوط لیڈر ہے اس لئے مقابلہ نہایت سخت ہوگا۔ کانگریس کی آخری فہرست میں سرسلہ سے کے کے مہیندر ریڈی کے نام کے اعلان کے بعد ان کے حامیوں اور کانگریس کے کارکنان میں ایک خوشی کی لہر دیکھی جا رہی ہے جبکہ کانگریس کا رکنان میں پہلی اور دوسری فہرست میں مہیندر ریڈی کا نام نہ ہونے پر مایوسی چھا گئی تھی جبکہ بعض کانگریس قائدین کارکنان پارٹی پرچار کرنے سے بھی پس و پیش تھے لیکن مہیندر ریڈی کو ٹکٹ دیے جانے پر ان میں نیا جوش دیکھا جا رہا ہے حلقہ اسمبلی سرسلہ کا سیاسی پس منظر تو نامزدگی کے مراحل اور رائے دہی سے ایک ہفتہ قبل منظر عام پر ائے گا،مہندر ریڈی کو کانگریس کا ٹکٹ کا اعلان کے بعد بعض حلقوں میں کانگریسیوں کی جانب سے آتش بازی انجام دی گئی۔