کولکتہ ۔ 30 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سرسنچالک موہن بھاگوت اپنا تین روزہ دورہ کولکتہ ہفتہ سے شروع کریں گے اور تنظیمی پہلوؤں پر ریاستی قیادت سے تبادلہ خیال کریں گے ۔ وہ شہر جاتے ہوئے جاریہ ماہ کے اوائل میں کچھ دیر کیلئے یہاں توقف کرچکے ہیں۔ موہن بھاگوت کیلئے یہ تین روزہ دورۂ کولکتہ کل سے شروع ہوگا اور وہ 2 ستمبر تک شہر میں قیام کریں گے ۔ اس موقع پر آر ایس ایس قائدین سے اور کارکنوں سے ان کی ملاقاتیں ہوں گی ۔ وہ چند دانشوروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ آر ایس ایس بی جے پی کی نظریہ ساز سمجھی جاتی ہے۔ اس نے مغربی بنگال میں گزشتہ چند سال سے اپنے علاقہ کو یقینی بنایا ہے ۔ آر ایس ایس کے ریاستی قائدین نے ریاستی بی جے پی کی جانب سے ٹی ایم سی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے ارکان کو جانچ کے بغیر اپنی صفوں شامل کرنے پر اظہار ناراضگی کیا ہے ۔