سرسید کو ریاض اموبا کا خراج عقیدت

   

ریاض ( کے این واصف) محسن ملت سرسید احمد خاں کے یوم پیدائش پر علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز اسوسی ایشن ریاض نے ایک خصوصی اجلاس میں سرسید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ اجلاس کی صدارت سابق صدر اموبا ریاض ڈاکٹر ندیم ترین نے کی ، جبکہ ڈاکٹر محمد اقبال صدیقی ( علیگ ) نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق پروفیسر کنگ سعود یونیورسٹی ریاض ڈاکٹر اقبال صدیقی نے کہاکہ نسل انسانی کو ایک نیکی کی ترغیب دینا اور علم و آگہی پھیلانا نبیوں کا عمل رہا ہے مگر سلسلہ نبوت کے ختم ہونے کے بعد بھی اس سلسلہ کو ہر دور میں اہل خیر حضرات اور دردمند حضرات نے جاری رکھا ۔ ان میں ایک نمایاں نام سرسید احمد خاں کا ہے ۔ انہوں نے علم کی ایک ایسی شمع روشن کی جو آج تک منور ہے ۔ علیگڑھ اور ریاض کی مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں کی ایک بڑی تعداد اس محفل میں شرکت کی ۔ نائب اموبا نجم الحسن کے ہدیہ تشکر پر یہ محفل اختتام پذیر ہوئی ۔قبل ازیں موٹیویشنل اسپیکرعبدالغفار نے اپنے خطاب میں سرسید کے تعلیم سے متعلق نظریہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔معروف شاعر سہیل اقبال اور ضیا عرشی نے سرسید کو منظوم خراج پیش کیا ۔