سرسی ضلع کاروار میں کرناٹک مسلم پولٹیکل فورم کا دوسرا ریاستی سطح کا اجلاس

   


گلبرگہ :مختلف ملی تنظیموں کے عہدہ داران اور ملت کی فلاح سے دلچسپی رکھنے والی اہم شخصیات پر مشتمل کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کا دوسرا ریاستی سطح کا مشاورتی اجلاس بمقام جولی شادی محل فنکشن ہال،سرسی ضلع کاروار کرناٹک میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت ہاسپیٹ کے سماجی خدمت گزارجناب خواجہ حسین نیازی نے کی۔اجلاس میں جناب عظیم الدین ایڈوکیٹ اور کنوینر علیم احمدکی جانب سے کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کی چھ زونل شاخوں کے عہدہ داران کی تشکیل کردہ فہرست کا شاہ نواز خان شاہین نے اعلان کیا۔ اس موقع پر اس فہرست میں شامل تمام چھ ریاستی زونس کے عہدہ داران کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس میں ڈاکٹر مقصود چندا، بیدر اور ڈاکٹر محبوب ملا، سرسی کی کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے کاگزار صدور کی حیثیت سے، ایڈوکیٹ سید شاکر حسین جاگیر دار، بیجاپور کی خازن کی حیثیت سے نامزدگی عمل میں لائی گئی۔ گلبرگہ کے سماجی کارکن جناب شاہ نواز خان شاہین ریاستی جائنٹ سکریٹری نامزد کئے گئے۔علاقائی (زونل)مجالس کے عہدہ داران کی نامزدگیاں بھی عمل میں لائی گئیں۔ اجلاس کے فیصلہ کے مطابق گلبرگہ زون کے صدر کی حیثیت سے ماہر تعلیم جناب اسد علی انصاری وظیفہ یاب کمشنر ایکسائیز خدمات انجام دیں گے جبکہانجینئر افضال محمود گلبرگہ زون کے جنرل سیکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ دیگر زونل مجالس بیجاپور، باگل کوٹ، ہبلی، دھارواڑ، مانڈیا،میسور،بلاری،بنگلور،منگلور،کوپل،شموگہ،چکمنگلور، چتر درگا، ہاسن،یادگیر، بیدر،بیلگام،بھٹکل، دکشن کرناٹک، ہاویری، اڑپی اورکاروار کیلئے بھی عہدہ داران کی نامزدگیاں عمل میں لائی گئیں۔ ان مجالس کے کنوینرس، معاون کنوینرس اور صدور کے ناموں کا بھی اعلان کردیا گیا۔اس موقع پر مسٹر رضوان خان صدر بلاری زون نے اپنی حرکیاتی تقریرکہاکہ ہمیں حکومت کے ساتھ ایک باقاعدہ ربط رکھنا چاہئے۔ فائیدہ بخش حکومتی اسکیموں جیسے شادی بھاگیہ، امام و مو ذن حضرات کے ہدایئے، پری میٹر ک و پوسٹ یاٹرک اسکالر شپ کی دستاویزات کی تیاریوں کا کام ان کی این جی او تنظیم کی جانب سے شروع کیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کے ترقیاتی فنڈس میں تخفیف کا اقدام صحیح نہیں ہے اس کے برخلاف ریاستی حکومت نے مراٹھوں اور لنگایتوں کی فلاح و بہبود سے متعلق فنڈس میں کافی اضافہ کرتے ہوئے فنڈس بھی جاری کردئے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اقلیتوں کو دئے جانے والے فنڈس میں تخفیف کے خلا ف ہم ایک دباؤ ڈالنے والے گروپ کی حیثیت سے کام کریں گے۔ مفتی محمد علی کنوینر ہبلی۔دھارواڑ زون نے کہا کہ اقلیتی طبقات خصوصیت کے ساتھ مسلمانان فہرست رائے دہندگان میں باقاعدہ طور پر اپنے ناموں کا اندراج نہیں کروا رہے ہیں جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں ان کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور وہ اپنی موثر نمائندگی سے محروم ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کیلئے کرناٹک سے ہمیشہ کم از کم تین مسلم ارکان پارلیمینٹ منتخب ہوا کرتے تھے لیکن آج اس ریاست سے ایک بھی مسلم رکن پارلیمینٹ لوک سبھا میں نہیں ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے فورم کے ذریعہ ہم تمام منتخبہ مجالس میں مسلمانوں کی نمائیندگی میں اضافہ کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے اس موقع پر حکومت کرناٹک سے پر زور مطالبہ کیا کہ مسلم اقلیتوں کے لئے ایک علیحدہ مسلم سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جائے۔ اس مقصد کی تکمیل کے لئے فورم کی جانب سے حتی ٰالامکان کوشش کی جائے گی۔ محمد رمضان اور آر خلیل اللہ بنگلور ساؤتھ اورنارتھ کنوینرس نے کہا کہ ARIVU اراؤ اسکیموں کے ضمن میں مسلمانوں کیلئے فراہم کئے گئے تحفظات کو چھپانے کی کس طرح کوشش کی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس ضمن میں بھی وہ حکومت سے نمائیندگی کریں گے۔ محترمہ شیرین تاج کونسلر رانے بینورنے کہا کہ ہم لوگ مختلف شعبہ جات میں خواتین کی موثر نمائیندگی اور موجودگی کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔ ریاستی کارگذارصدر کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم ڈاکٹر محبوب ملا آرگنائیزر اجلاس دوم کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم سرسی ،نے فورم کیلئے ایک ماڈل مجلس کا نقشہ پیش کیا اور اس پر فی الفورعمل آوری پر زور دیا۔ڈاکٹر مقصود چندا ریاستی کارگزار صدر فورم نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ سمجھ رکھنا چاہئے کہ وہ انسانیت کے لئے ایک رہنما کا درجہ رکھتے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلمانوں کو اسلامی تعلیمات اور حضرت محمد ? کی ہدایات ہر چلنا چاہئے۔انھوں نے کہا کہ اگر مسلمانان اپنے فروعی اختلافات کو نظر اندازکرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں تو وہ پنچایت سے لے کر پارلیمنٹ تک میں بھی اپنی نمائندگی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر مسرز علیم احمد، افضال محمود، ایڈوکیٹ سلیم مجید، مجیب اللہ، محترمہ شمع ناز، راجہ بخشی، محمد عبید خان،محمد منیر الدین، ڈاکٹر عبد المتین خان،محمد قدوس،، سید منظور حسین، محمد خاور قادری، عبدالملک اور خطیب نے بھی اپنے خیالات اور آراء پیش کیں۔ صدر جلسہ جناب خواجہ حسین نیازی نے اپنے خطاب میں فورم کے ہر ایک عہدہ دار اور رکن پر زور دیا کہ وہ ملت کے فروغ کیلئے موثر اندازمیں خدمات انجام دیں۔ جناب سید شاکر حسین جاگیردار ایڈوکیٹ بیجاپور خازن ریاستی فورم نے کہا کہ ہم بہت جلد کرناٹک مسلم پولیٹیکل فورم کے تیسرے ریاستی سطح کے اجلاس کا انعقاد بیجاپور میں کریں گے۔آخر میں انھوں نے تمام شرکاء اجلاس سے اس بات کا حلف لیا کہ وہ مسلمانوں کی ترقی اور ان کے مسائل کی یکسوئی کیلئے حکومت کرناٹک سے نمائندگی کریں گے۔ انھوں نے تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ اداکیا۔