کراچی ۔ یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا کہ سرفراز احمد اور محمد رضوان کے درمیان پاکستان کی ٹسٹ اور ونڈے ٹیم میں سخت مقابلہ ہے۔ مجھے مایوسی ہوئی ہے کہ رضوان کو پی ایس ایل میں نہیں کھلایا گیا۔ وہ چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کے خلاف عمدہ بیٹنگ کرچکا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرفراز اور رضوان میں سخت مقابلہ ہے جب سلیکٹر بیٹھیں گے تو پتہ چلے گا کہ کسے موقع ملتا ہے۔کامران اکمل کی واپسی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا کرکٹ کے علاوہ کوئی اور مسئلہ نہیں ہے۔ کامران کی کارکردگی بہت زیادہ ہے ہم اس کے نام پر ہر بار بات کرتے ہیں۔کامران اکمل کو اپنی فٹنس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔کارکردگی کے ساتھ ساتھ انٹر نیشنل کرکٹ کے لئے انہیں اپنی فٹنس اور وکٹ کیپنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ٹی20 وکٹ کیپر کے لئے ہمیں بہترین امیدوار کی تلاش ہے لیکن کامران اکمل کو انٹر نیشنل کرکٹ کے حساب سے فٹ ہوکر اور بہتر وکٹ کیپر بن کر ٹیم میں جگہ بنانا ہوگی اس کا کیر یئر ختم نہیں ہوا ہے۔ رضوان کے علاوہ سرفراز ، کامران اور ذیشان اشرف امیدوار ہیں۔مصباح نے مزید کہا کہ ذیشان کا کریر بہت باقی ہے۔