نوجوان کھلاڑی پر ڈریسنگ روم کی باتیںباہر بیان کرنے کا الزام
نئی دہلی : آسٹریلیا کے دورے کے دوران ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم سے اختلافات کی کئی خبریں سامنے آئیں۔ اس کے بعد زبردست ہنگامہ ہوا۔ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے تب کہا تھا کہ اگرکھلاڑیوں اورکوچ کے درمیان بات چیت ہوئی ہے تو یہ صرف ان تک ہی محدود رہے تو یہ ٹیم کے صحیح ماحول کے لیے اچھا ہوگا۔ اب ہندوستان واپسی کے بعد بی سی سی آئی نے ان تمام چیزوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ اس دوران گمبھیر نے ٹورپر موجود سرفراز خان پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ رپورٹ کے مطابق انہوں نے ملاقات میں دعویٰ کیا کہ سرفراز وہی ہے جس نے سب کچھ منظر عام پر لایا ہے۔ بی سی سی آئی حکام نے حال ہی میں ٹیم انڈیا کے ہیڈ کوچ گوتم اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کے ساتھ جائزہ اجلاس کیا تھا جس میں یہ بات منظرعام پر آئی۔ اس ملاقات میں مظاہرے سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس دوران بی سی سی آئی کو بتایا گیا کہ سرفراز خان ڈریسنگ روم کی چیزیں باہر میڈیا کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔ گمبھیر نیمیڈیا میں شائع ایک خبرکا خاص طور پر ذکرکیا، جس میں کہا گیا کہ گمبھیر میلبورن ٹسٹ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں پر غصے میں آگئے۔ میلبورن میں میچ ہارنے کے بعد ڈریسنگ روم میں گمبھیر کا غصہ روہت شرما۔ ویراٹ کوہلی سمیت پوری ہندوستانی ٹیم پر پھٹ پڑا۔گمبھیر کے علاوہ مسٹر فکس اٹ کے نام سے ایک خبر شائع ہوئی تھی۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ ٹیم کا کوئی کھلاڑی بمراہ کو کپتان بنانے کے حق میں نہیں تھا۔ یہ کھلاڑی خودکوعبوری کپتان کے طور پر پیش کر رہا تھا۔ تاہم اس کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ لیکن ویراٹ کوہلی کو یہ کھلاڑی بتایا جا رہا تھا۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ گمبھیر نے اپنے دعووں کے لیے کوئی ثبوت فراہم کیا ہے یا نہیں۔آسٹریلیاسے پہلے بھی2019 کے ونڈے ورلڈکپ کے دوران روہت اور ویراٹ کے درمیان لڑائی کی خبریں باہر آئی تھی۔ اس کے بعد ایک یا دوکھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کردیاگیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا بی سی سی آئی دوبارہ ایسی کارروائی کرے گا؟ سرفراز خان کو ٹیم سے باہر کیا جائے گا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کیونکہ مصدقہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ لیکن اگر یہ سچ نکلا تو ان کے خلاف کارروائی ضرور ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ایشان کشن ڈسپلن توڑنے کی وجہ سے گزشتہ 14 ماہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔