نئی دہلی ۔ مڈل آڈربیٹر سرفراز خان نے کشمیر میں شادی کرلی۔ تفصیلاتکے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والے سرفراز خان کی شادی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہوئی۔ رپورٹس کے مطابق دلہن کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔رپورٹس کے مطابق اس موقع پر 25 سالہ سرفراز خان نے کالی شیروانی جبکہ ان کی دلہن نے لال عروسی لباس کا انتخاب کیا۔واضح رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کے باوجود بھی سرفراز خان کو اب تک ہندوستانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا گیا ہے تاہم وہ انڈر 19کرکٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔