اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اکثر فکسنگ کے الزامات میں گھرے نظر آتے ہیں۔ اب ایک بار پھر پاکستان کے ایک بڑے کرکٹر پر فکسنگ کا الزام لگا ہے۔ سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے فکسنگ کے الزامات عائد کرتے ہوئے ثبوت فراہم کرنے کو کہا ہے۔ تجربہ کار کرکٹر کے اس بیان نے ایک بار پھر کرکٹ کی دنیا میں سنسنی مچا دی ہے۔باسط علی نے پاکستانی آل راؤنڈر اور انڈین ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے سابق شوہر شعیب ملک پر فکسنگ کا الزام لگایا ہے۔ فکسنگ کے الزامات لگاتے ہوئے باسط نے کہا کہ جو شخص اپنے ملک کے بارے میں نہیں سوچتا اس کو نہیں لگانا چاہیے تھا۔ جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر یہ میچ ہارا ہے اسے مینٹور نہیں بنایا جانا چاہیے تھا۔ ثبوت چاہیے تو دے دوں گا۔ رمیز راجہ صاحب نے شعیب ملک کا انٹرویو لیا تھا اور اس میں انہوں نے کیا کہا تھا؟