سرقہ شدہ طلائی زنجیریں کے ساتھ 23 دن بعد واپس

   

٭ الوار : راجستھان کے مقام الوار کے ایک جوہری کو 18 جولائی کو کوریئر کے ذریعہ دو مسروقہ طلائی زنجیریں اور معذرت خواہی وصول ہوئی۔ ان کا سرقہ ہوئے 23 دن ہوگئے تھے۔ جوہری نے پولیس سے کہا کہ تین افراد اس کی دکان پر چاندی کا چھترا مالیتی 5600 روپئے خریدنے آئے تھے اور طلائی زنجیریں خرید کر فرار ہوگئے۔ معذرت خواہی کے مکتوب میں تحریر ہیکہ زنجیروں کا غلطی سے سرقہ کیا گیا تھا۔