سرقہ میں ملوث تین افراد گرفتار ، مسروقہ اشیاء ضبط ، فلم نگر پولیس کی کارروائی

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : فلم نگر پولیس نے سرقہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 2.21 لاکھ روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق 14 مارچ کو فلم نگر کے علاقہ میں ایک مکان میں داخل ہوتے ہوئے دو ہیرے کے انگوٹھیاں اور قیمتی ہیڈ فون کا سرقہ کرلیا تھا ۔ تینوں کی شناخت سواراج 21 سالہ ، کارتک 22 سالہ اور سندیپ 21 سالہ کے طور پر ہوئی ۔ مکان مالک کی شکایت پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں کو سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتار کر کے شیخ پیٹ سے اشیاء کو برآمد کرتے ہوئے تینوں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا ۔۔ ش