حیدرآباد: مکانات میں سرقہ کرنے والی میاں بیوی کو عدالت نے تین سال کی سزا اور 500 روپئے فی کس جرمانہ عائد کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ابراہیم پٹنم پولیس نے آج سال 2020 کے ایک کیس میں چارج شیٹ دائر کردی اور ابراہیم پٹنم کی عدالت نے 25 سالہ کے روی کمار عرف روی اور 21 سالہ کے گیتانجلی کے خلاف سزا سنائی ہے ۔ اس جوڑے نے منچال ادی بٹلہ ، ابراہیم و دیگر حدود میں وارداتیں انجام دی تھیں۔
