سرقہ کی تحقیقات کے دوران حوالہ ریاکٹ بے نقاب

   

Ferty9 Clinic

شکایت گذار کے بشمول 7 افراد گرفتار ، ایل بی نگر سی سی ایس پولیس کی کارروائی
حیدرآباد ، سی سی ایس ایل بی نگر پولیس نے حوالا کے ایک بڑے ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے 17 کروڑ سے زائد کی نقلی کرنسی کو ضبط کرلیا ۔ ایک سرقہ کی واردات میں تحقیقات کر رہی پولیس نے شکایت گذار کے مکان سے حوالہ کے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا۔ سی سی ایس ایل بی نگر نے اس سلسلہ میں 7 افراد بشمول شکایت گذار کو بھی گرفتار کرلیا جس میں 28 سالہ پون کمار عرف چاری 24 سالہ ڈی راما کرشنا 25 سالہ گوپی 27 سالہ وجئے کمار 25 سالہ سویم 32 سالہ ناگیندر پرساد شرما ساکنان گنٹور اور 35 سالہ بیلم کنڈا مرلی کرشنا شرما ساکن بنڈلہ گوڑہ کو گرفتار کرلیا ۔ مرلی کرشنا شرما معروف ٹی وی چیانلس پر اسٹرالوجی کا پروگرام کرتا ہے اور جس میںاسٹونس فروخت کرتا ہے ۔ اس نے ٹریڈ پرافٹ فنڈ کی آڑ میں حوالہ کا کاروبار کر رہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ بہت بڑا دھوکہ باز ہے جو اسٹرالوجی کا لبادہ اوڑھ کر ٹریڈ پراجکٹ فنڈ کی آڑ میں دھاندلیاں کر رہا تھا ۔ نقلی کرنسی کو بڑے پیمانے پر رکھتے ہوئے دھوکہ دہی کے کام انجام دے رہا تھا ۔ مرلی کرشنا ورما کو سابق میں سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا سال 2020 جنوری میں مرلی کرشنا کو جیل منتقل کیا گیاتھا ۔ اس نے سابق میں 4 افراد کو دھوکہ دیا تھا ۔ پولیس نے جو اس کی شکایت پر تحقیقات میں مصروف تھی ۔ 6 افراد کو گرفتار کرلیا۔ جنہوں نے مرلی کرشنا کے مکان میں منصوبہ بند طریقہ سے سرقہ کیا تھا اور اس کے مکان سے نوٹوں بھرا ایک بیاگ لیکر فرار ہوگئے جیسے ہی انہوں نے بیاگ کھول کر دیکھا تو حیران رہ گئے ۔ نوٹوں کے بنڈلس پر صرف ایک ہی نوٹ اصل تھی اور باقی کے نقلی نوٹ تھے اور اس بیاگ میں ہیرے جواہرات اور قیمتی پتھر وغیرہ کچھ بھی نہیں تھے ۔ پولیس کی کارروائی سے خوف کا شکار ان سارقوں نے راستہ میں گاڑی روکی اور اصل نوٹ بنڈلس سے نکال لئے جن کی تعداد 16 تھی ۔ اور اس 32 ہزار روپیوں کو لیکر اس بیاگ کو ان سارقوں نے جنگل میں چل دئے ۔ پولیس سی سی ایس ایل بی نگر جو اس کیس کی تحقیقات میں تھی جس میں شکایت گذار نے بھاری رقم اور قیمتی پتھروں کے سرقہ کی شکایت کروائی تھی اس دوران سارقوں کو پکڑ لیا اور مرلی کرشنا کے مکان کی تلاشی لی گئی ۔ جہاں پولیس نے بڑے کارٹونس میں 2 ہزار کی نقلی کرنسی کو دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئی اور مرلی کرشنا کی تمام تفصیلات کو منظر عام پر لایا ۔ پولیس نے مرلی کرشنا کے قبضہ سے 6 لاکھ روپئے ( اصل نقد رقم 32 ہزار روپئے نقد رقم ایک کار 10 موبائل فون کے علاوہ 2 ہزار کی نقلی کرشنا 17 کروڑ 72 لاکھ روپئے ضبط کرلئے ۔