حیدرآباد : /10 فبروری (سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے سرقہ اور رہزنی کی وارداتوں کا معمہ اندرون چند گھنٹے حل کرنے میں اہم رول ادا کرنے والے پولیس عملہ کو انعام پیش کیا ۔ گول ناکہ چرچ لائین کاچی گوڑہ کی ایک مندر کی ہونڈی کا سرقہ کرنے والے شیخ شیخ جیلان باشاہ کو اندرون 3 گھنٹے کاچی گوڑہ پولیس اسٹاف نے اسے گرفتار کرلیا ۔ اسی طرح عثمانیہ یونیورسٹی پولیس اسٹیشن حدود میں ایک خاتون کی آنکھ میں مرچ پاؤڈر چھڑک کر طلائی زیورات کا رہزنی کرنے والے رہزن جی وجئے کمار کو بھی اندرون چوبیس گھنٹے گرفتار کرلیا گیا جبکہ نلہ کنٹہ علاقہ میں موبائیل فون کی رہزنی میں ملوث ایک سارق محمد صدام کو گرفتار کیا گیا ۔ ب