سرقہ کی واردات میں ملوث سارقین گرفتار

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) جواہر نگر پولیس نے سرقہ کی واردات میں ملوث 4 سارقوں کو گرفتارکرلیا۔ 17 ڈسمبر کو دمائی گوڑہ علاقہ میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی تھی جہاں سدا شیو نامی شخص کے مکان میں سارقوں نے سرقہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق شکایت گذار نے بتایا کہ 20 تولہ طلائی زیورات، دو کیلو چاندی اور 70 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ شکایت گذار 13 ڈسمبر کو اپنے مکان کو قفل ڈال کر اپنے آبائی مقام ایلور آندھرا پردیش گیا تھا اور گھر کی نگرانی کی ذمہ داری اس کے بھائی کو دی تھی۔ شکایت گذار کے بھائی نے 17 ڈسمبر کو دیکھا کہ مکان میں کچھ تبدیلی دکھائی دے رہی تھی اور فوراً اپنے بھائی اور پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے اطلاع کے فوری بعد ڈاگ اسکواڈ اور سی سی ایس ٹیم بھی پہنچ گئی۔ تحقیقات میں مصروف پولیس نے بالاجی نگر علاقہ کے ساکنان شیخ سبحان، شیخ صدام رشید اور سید صدیق کو گرفتار کرلیا۔ ان سارقوں نے اپنے جرم کو قبول کیا اور کہا کہ انہوں نے جواہر نگر کے علاوہ کیسرا اور کشائی گوڑہ میں وارداتیں انجام دی تھی۔ ع