حیدرآباد 22 نومبر (سیاست نیوز ) شکایت کے اندرون تین گھنٹے کارروائی میں نارائن گوڑہ پولیس نے سرقہ کی واردات کو حل کرلیا اور تین افراد بشمول دو خواتین کو گرفتار کرکے مسروقہ زیورات کو ضبط کرلیا۔ انچارج ڈی سی پی سنٹرل زون سنیتا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنیتا عرف رادھا، سریش اور شوبھا کو گرفتار کرلیا گیا ۔ سنیتا اور سریش میاں بیوی ہیں جو شکایت گذار کے مکان میں گزشتہ 10 سال سے کام کررہے تھے اور سرقہ کے بعد یہ لوگ حیدرآباد سے مستقل کرناٹک اپنے آبائی مقام منتقل ہونے کا منصوبہ رکھتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حیدر گوڑہ کے ساکن شکایت گذار سنیل دوشی کے مکان سے جو ایونٹ مینجمنٹ کا کام کرتا ہے طلائی زیورات سونے کے بسکٹ اور چاندی کی مورتیوں کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ع