سرقہ کی واردات

   

شمس آباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع جودر گوڑہ میں کل رات چند نامعلوم سارقین نے ایک مکان میں داخل ہو کر طلائی زیورات کے علاوہ نقد رقم کا سرقہ کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب بالراج اور اس کی بیوی انڈالو رات میں مکان کے آنگن میں سو رہے تھے رات دو بجے چند نامعلوم سارقین مکان میں داخل ہوئے اور الماری کے دروازہ کو توڑ کر الماری میں موجود 9 تولہ سونا ، 50 تولہ چاندی اور ایک لاکھ 15 ہزار روپئے نقد رقم لے کر انڈالو کے گلہ سے چین چھین کر فرار ہوگئے ۔ انڈالو کے چیخ و پکار پر اطراف کے لوگ جمع ہوئے اور پولیس میں شکایت درج کروائی گئی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔۔