سرمائی اجلاس کے پہلے دن پارٹی کے تمام راجیہ سبھا اراکین کی ایوان میں موجودگی لازمی:بی جے پی

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: بی جے پی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن 29نومبر کو پارٹی کے راجیہ سبھا کے تمام اراکین سے ایوان میں لازمی طورپر موجوود رہنے کے لئے کہا ہے ۔بی جے پی پارلیمانی پارٹی کی طر ف سے راجیہ سبھا کے اراکین پارلیمنٹ کے لئے جاری خط میں بی جے پی کے چیف وہپ شیوپرتاپ شکلا نے کہاکہ 29نومبر کو راجیہ سبھا میں نہایت اہم بل بحث اور منظور کرنے کے لئے لا ئے جائیں گے ۔ انہوں نے لکھا کہ تمام اراکین پارلیمنٹ سے درخواست ہے کہ اس پورے وقت موجود رہ کر حکومت کی حمایت کریں۔