سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل، حکومت لاپرواہ : پرینکا

,

   

نئی دہلی18 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) کانگریس قائد پرینکا گاندھی نے چہارشنبہ کو حکومت پر ملک کی معاشی صورتحال کی بنیاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد ’’متزلزل‘‘ ہوچکا ہے لیکن مودی حکومت اس صداقت کو تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے ۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری نے ذرائع ابلاغ کی خبروں کا حوالہ بھی دیا جن میں دعوی کیا گیاہے کہ امریکی ڈالرس64.5 کھرب ہندوستان کی اسٹاک مارکٹ میں گذشتہ 6 ماہ کے دوران جمع کروانے کے بعد ہندوستان کی معیشت ترقی پذیر ہے ۔ جبکہ حقیقت میں یہ اعداد شمار گمراہ کن ہیں ۔ ہندوستان کی شیئر مارکٹ میں صرف 64.5 کھر ڈالرس ہندوستانی حصص میں جون سے اب تک سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔ صرف نقد رقم کے منتظمین نے 64.5 کھرب مالیتی امریکی ڈالرس ہندوستانی حصص فروخت کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں میں کافی فرق ہے ۔ 5 کھرب اور 0.5 کھرب میں ڈالرس میں کافی فرق ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر چمکادار شئے سونا نہیں ہوتی ۔ پرینکا نے واضح طور پر وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ طنز کیا کہ یہ تحریر انہوں نے ہندی زبان میں اپنے ٹوئٹر میں تحریر کی ہے جس کی وجہ سے بی جے پی پریشانی کا شکار ہوگئی ہے لیکن بی جے پی حکومت اس صداقت کو تسلیم کرنے انکار کرتی ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ معیشت کے معاشی سوپرپاور بننے میں کتنی رکاوٹیں حائل ہیں جبکہ صداقت اس صورتحال کی حقیقی عکاس کرتی ہے ۔ دیگر باتیں بکواس ہے۔ پرینکا نے کہا کہ وہ یہ نتیجہ اخذ کرتی ہیں کہ حکومت پر تنقید معیشت کے اس مسئلہ پر گزشتہ چند دن سے اس بات کا تقاضہ کررہی ہے حکومت معیشت کے درست اعداد و شمار پیش کرے ۔