حیدرآباد۔/7 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دینے والے دو افراد کو سی سی ایس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ادویتا گلوبل بزنس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹرس اہلاد ناگپا اور اس کی بیوی سواتی ناگپا جو مذکورہ کمپنی کے ڈائرکٹرس ہیں نے منی کنڈہ کے ساکن جے سندیپ کمار اور دیگر عوام سے ان کی کمپنی میں سرمایہ کاری کرنے پر معقول منافع دینے کا جھانسہ دیتے ہوئے 7 کروڑ روپئے حاصل کرلئے لیکن سرمایہ کی ہوئی رقم اور منافع دینے سے گریز کررہے تھے جس پر سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس پولیس ) نے انہیں دھوکہ دہی کے الزام میں مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ب