سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ ، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد۔ 2 ستمبر (سیاست نیوز) سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں روپئے کا دھوکہ دینے والے ایک شاطر دھوکہ باز کو سائبر کرائم پولیس حیدرآباد نے گرفتار کرلیا جس نے ایک 63 سالہ شہری کو سرمایہ کے نام پر لاکھوں روپئے کا دھوکہ دیا اور تقریباً 43 لاکھ روپئے لوٹ لئے۔ سائبر کرائم پولیس کے مطابق 34 سالہ بی سرینواسا راؤ ساکن وشاکھاپٹنم اے پی کو گرفتار کرلیا جو پیشہ سے ہاؤز لونس کا کام کرتا تھا اور بینک اکاؤنٹس کی فراہمی کے علاوہ اپنا خود کا ایک کھاتہ رکھتا ہے۔ پولیس کے مطابق شکایت کنندہ کو ایکسیس سکیورٹی کے نام سے پیغام بذریعہ واٹس ایپ روانہ کیا اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ شکایت کنندہ نے ایکسیس سے تعلق ہونے کا یقین کرتے ہوئے 43 لاکھ روپئے کا سرمایہ لگایا اور آئی پی او کیو آئی پی کوٹہ کو ظاہر کیا گیا۔ پولیس سائبر کرائم کے مطابق اس دھوکہ باز کی باتوں پر یقین کرتے ہوئے اس شخص نے چار مرحلوں میں رقم کی سرمایہ کاری کی اور فرضی مواد فراہم کرتے ہوئے شکایت کنندہ کو اس بات کا یقین دلایا کہ اس کو فائدہ حاصل ہورہا ہے، لیکن اس نے دھوکہ دے دیا۔ پولیس نے اس شاطر دھوکہ باز کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف 19 مقدمات درج ہیں جس میں 2 مقدمات تلنگانہ کے ہیں۔ع