خواتین کا استحصال کرنے کا بھی انکشاف، منی سرکولیشن اسکیمات پر توجہ نہ دینے عوام سے پولیس کی اپیل
حیدرآباد۔ سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دیتے ہوئے لاکھوں روپئے غبن کرنے والے شاطر افراد کو سائبر آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔ معاشی دھوکہ دہی کرنے والے یہ افراد لڑکیوں کو اپنے جال میں پھانس کر ان کا استعمال اور استحصال کررہے تھے۔ میاں پور پولیس حدود میں منظر عام پر آئے اس واقعہ کی وجہ سائبرآباد اکنامک ایفنس ونگ نے سبوت اور اس کے ساتھیوں راے جیون، راہول ملانی اور دکشت کو گرفتار کرلیاگیا۔ بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق سرمایہ کاری پر زائد منافع کا جھانسہ دے کر ان افراد نے منی سرکولیشن اسکیم کے نام پر تین خواتین کو اپنی دھوکہ دہی کا نشانہ بنایا۔ سبوت نے ایک خاتون سے 15 لاکھ روپئے سرمایہ کروانے کے بعد اس خاتون کو ہراساں کیا اور دھمکیاںدے رہا تھا اور اس خاتون کے ساتھ نازیبا الفاظ کا استعمال کررہا تھا۔ خاتون نے اس واقعہ سے پریشان ہوکر میاں پور پولیس میں شکایت کردی۔ خاتون کا تعلق مدینہ گوڑہ علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ میاں پور پولیس اور سائبرآباد اکنامک ایفنس ونگ نے اپنی تحقیقات میں مزید چونکا دینے والے انکشافات کئے اور یہ افراد اپنی جان پہچان والی لڑکیوں کو اپنے جھانسہ میں ڈال کر سرمایہ کاری کیلئے گاہکوں کو تیار کرنے کا ان سے کام لیا کرتے تھے لڑکیوں کے استعمال کے ساتھ ساتھ ان کا استحصال بھی کیا جارہا تھا۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے منی سرکولیشن اسکیمات پر اپنی توجہ نہ دیں جو دھوکہ دہی کا سبب بنتے ہیں۔ ایسی اسکیمات میں سرمایہ کاری سے نہ صرف رقمی نقصان ہوتا ہے بلکہ رشتہ داروں سے تعلقات بھی بگڑ جاتے ہیں۔ ایسی دھوکہ باز پالیسیوں اور اسکیمات کے خلاف سائبرآباد پولیس نے9490617444 کے علاوہ ڈائیل 100 پر شکایت کرنے کا مشورہ دیا۔
7 سیل فونس اور دو رولڈ گولڈ کے ساتھ پانچ افراد گرفتار
شمس آباد۔ شمس آباد پولیس نے پانچ سارقین کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7 سیل فونس اور دو رولڈ گولڈ کو ضبط کرلیا۔ شمس آباد انسپکٹر پرکاش ریڈی نے بتایا کہ کوٹیشور ریڈی ساکن رشید گوڑہ شمس آباد جو اس کام ای کام ہب حیدرآباد رشید گوڑہ میں سیکورٹی اینڈ لاس پریوینشن کی حیثیت سے کام کررہا ہے ای کام ہب میں ایک سیل فون غائب دیکھ کر اس نے شمس آباد پولیس اسٹیشن میں شکایت کی ۔ اور دوبارہ ای کام ہب میں دیگر سیل فونس کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ مزید چھ سیل فونس اور دو رولڈ گولڈ جو امیزان اور فلپ کارٹ کے پارسلس تھے غائب تھے جس پر اس نے دوبارہ شکایت کی۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ای کام ہب کے ملازمین سے پوچھ تاچھ کرنے پر ای کام ہب کے پانچ ملازمین محمد مزمل، انیل، چاکلی شیوا، ملاپرشانت اور کے ببلو نے اقبال جرم کرلیا۔ محمد مزمل پر شمس آباد پولیس اسٹیشن میں ایک اور مقدمہ درج ہے۔ تمام سارقین کے قبضہ سے 7 سیل فونس ، دو رولڈ گولڈ جن کی مالیت ایک لاکھ پانچ ہزار کو ضبط کرتے ہوئے سارقین کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر سدرشن بھی موجود تھے۔