سرنگوں میں جنگ ، حماس کے کئی سینئر قائدین کوہلاک کردینے اسرائیل کا دعویٰ

   

غزہ پٹی: حماس کے اچانک حملے کے 31 دن بعد اسرائیل نے غزہ پٹی میں اپنے زمینی آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی تصدیق کردی۔ اس مرحلے میں زمین میں گہرائی تک گھس کر سرنگوں کو تلاش کیا جارہا۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے پیر کے روز انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوجیں ٹینکوں کے ساتھ غزہ پٹی کے شمالی اور جنوبی حصے کو الگ کرنے کے بعد اس حماس کے جنگجوؤں کیخلاف ان کی سرنگوں اور زیر زمین ٹھکانوں پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔لیفٹیننٹ کرنل رچرڈ ہیچٹ نے کو بتایا کہ اب ہم ان پر شکنجہ کسنا شروع کریں گے۔ جب میں کہہ رہا ہوں کہ ہم پیچ کو سخت کر رہے ہیں تو اس کا مطلب زمین کے اوپر کے ساتھ زمین کے نیچے بھی ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے نے اطلاع دی کہ فوج کو توقع ہے کہ حماس تحریک کے سینئر قائد کل رات ایک غیر معمولی حملے کے دوران مارے جائیں گے۔ اتھارٹی نے مزید کہاکہ زمین کے اوپر اور نیچے ایک بہت بڑا فضائی حملہ کیا گیا جس میں حماس کے کئی رہنماؤں سمیت بہت سے جنگجوؤں کو مار دیا ہے۔