سرواسکشھا ابھیان کے انسٹرکٹرس کا دفتر کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن پر دھرنا

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ سرواسکشھا ابھیان میں خدمات پر فوری حاصل کرنے اور تنخواہیں ادا کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے سرواسکشھا ابھیان کے انسٹرکٹرس نے حیدرآباد میں دفتر کمشنر و ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن سیف آباد پر دھرنادیا۔انہوں نے اس موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے بجٹ کی رقم منظور کی گئی تاہم ریاستی حکومت ان کو رقم نہیں دے رہی ہے اور نہ ہی ان کی خدمات کو حاصل کیاجارہا ہے ۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہاکہ سرواسکشھا ابھیان میں 13شعبہ جات ہیں جن میں 12کو ری انگیج کیاگیا ہے تاہم ان کو نظر انداز کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمشنر سے ملاقات کیلئے تین دن سے وہ یہاں آرہے ہیں لیکن کمشنر سے ان کی ملاقات نہیں ہورہی ہے اور ان کو نظرانداز کیاجارہا ہے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ لاک ڈاون میں تمام کو نصف تنخواہیں دی گئیں تاہم ان کو لاک ڈاون کے عرصہ کے دوران نصف تنخواہ بھی نہیں دی گئی۔