l سروانا بھون ریسٹورنٹ چین کے بانی و مالک پی راجگوپال کو جو قتل کے مجرم ہیں، ہفتہ کو قلب پر شدید حملے کے بعد خصوصی طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ راج گوپال جو فی الحال وینٹیلیٹرس پر ہیں، سزائے عمر قید بھگتنے کے لئے 9 جولائی کو خودسپردگی کی تھی۔ اس وقت وہ ایمبولنس میں چینائی پولیس اسٹیشن پہنچے تھے اور انہیں آکسیجن پر رکھا گیا تھا۔ راج گوپال نے اپنے ہی ایک دیرینہ نوکر کی بیوی سے شادی کرنے کی کوشش میں نوکر کا قتل کردیا تھا۔ عدالت میں انہیں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد وہ مسلسل لاپتہ تھے۔