سرورنگر میں دکاندار کو ہراساں کرنے والے دو فرضی رپورٹرس گرفتار

   

حیدرآباد۔ 20 اپریل (سیاست نیوز) سرور نگر پولیس نے دو فرضی رپورٹرس کو گرفتار کرلیا جو مبینہ طور پر دکاندار کو رقم کی مانگ کررہے تھے۔ سرور نگر انسپکٹر سائیدی ریڈی نے بتایا کہ جمعہ کو سرورنگر کے علاقہ وینکٹیشورا کالونی میں واقع سری بالاجی مٹھائی بھنڈار میں دو افراد گاہک کے طور پر آئے اور مٹھائی لی مٹھائی کھاتے وقت دونوں نے مٹھائی میں کیڑے بتانے اور قئے کرنے کی اداکاری کی اور دکاندار کو بتایا کہ وہ رپورٹرس ہیں انہیں اس سلسلہ میں رقم ادا کریں۔ رقم کی عدم ادائیگی پر سوشل میڈیا پر فوٹوز اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی جس پر فوراً دکاندار نے سرورنگر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے پراکوٹیش اور ورلا کنڈہ نریش جو RE5 یوٹیوب چیانل کے آئی کارڈس کے ساتھ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کی تفتیش پر دونوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک منصوبہ کے تحت اپنے ساتھ کیڑے لائے تھے اور ان کا منصوبہ تقریباً کامیاب بھی ہوگیا تھا لیکن دکاندار نے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔ سرور نگر انسپکٹر سائیدی ریڈی نے بتایا کہ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جارہی ہیں کہ کیا وہ اس طرح کے کام دیگر مقامات پر بھی انجام دے چکے ہیں۔ ش