سرور نگر اسٹیڈیم میں آج بتکماں پروگرام

   

حیدرآباد۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بتکماں فیسٹیول کو درج کرانے کی مساعی کی ہے۔ اس سلسلہ میں کل 29 ستمبر کو سرور نگر اسٹیڈیم میں بتکماں پروگرام منعقد ہوگا جس میں تقریباً 10 ہزار سے زائد خواتین کی شرکت متوقع ہے۔ ریاستی وزراء جوپلی کرشنا راؤ، کونڈا سریکھا اور ڈی انوسویا سیتکا نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 10 ہزار خواتین کی شرکت کے ذریعہ بتکماں پروگرام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو جائے گا۔ سہ پہر 4 بجے پروگرام کے آغاز کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سرور نگر اسٹیڈیم کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور ریاست بھر سے تعلق رکھنے والی خواتین کی تنظیمیں اور سیلف ہیلپ گروپ سے وابستہ ارکان حصہ لیں گے۔ وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ نے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ 1