سرور نگر عمران قتل کا سخت نوٹاقلیتی کمیشن میں ڈی سی پی کو شخصی حاضری کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

مقتول کی والدہ کی مسلم قائدین کے ہمراہ صدر نشین کمیشن سے ملاقات
حیدرآباد /17 اگست ( سیاست نیوز ) تلنگانہ اقلیتی کمیشن نے عمران قتل کیس واقعہ کا سخت نوٹ لیتے ہوئے ڈی سی پی کو شخصی حاضری کی ہدایت جاری کی ہے ۔ صدرنشین اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری نے مقتول عمران کی والدہ کی شکایت کے بعد احکامات جاری کئے اور 21 اگست کو ڈی سی پی کو مکمل رپورٹ کے ساتھ شخصی حاضری کی ہدایت دی ہے ۔ آج عمران کی والدہ ممتاز بیگم اقلیتی کمیشن سے رجوع ہوئی ۔ ان کے ہمراہ قائد مجلس بچاؤ تحریک امجداللہ خان خالد ، جناب مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان ، جناب ابرار حسین آزاد ( بہوجن سماج پارٹی ) اور دیگر موجود تھے ۔ مسلم قائدین کے وفد کے ساتھ اقلیتی کمیشن سے رجوع ہونے والی مقتول عمران کی والدہ ممتاز بیگم کے ہمراہ دیگر غیر مسلم خواتین بھی موجود تھیں ۔ ممتاز بیگم کی جانب سے اپنے جوان بیٹے کی ہلاکت کی تفصیل کو کمیشن کے صدرنشین نے سنجیدگی سے سماعت کیا۔ عمران کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس کی لاپرواہی اور اب قتل کا انکشاف ہونے کے بعد پولیس کی قاتلوں کے خلاف کارروائی پر ممتاز بیگم نے افسوس ظاہر کیا ۔ مسلم قائدین نے کمیشن کو بتایا کہ عمران کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس تلاش میں ٹال مٹول کرتی رہی اور جب قاتلوں نے اپنا جرم قبول کرلیا تو پولیس اصل قاتل کو تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے ۔ عمران کا بے دردی سے قتل کرنے کے بعد نعش کے ٹکڑے کرکے اسے جلا دیا گیا اور اس سنگین جرم کے باوجود باصلاحیت اور نمبر ون پولیس اصل قاتل سونو سنگھ کو تلاش نہیں کرپائی ہے جو پولیس کی کارکردگی اور اس کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔ کمیشن نے سماعت کے بعد ڈی سی پی کو شخصی حاضری کا حکم دیا ۔ ع