سرور نگر میں روڈی شیٹر کا قتل

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد : سرور نگر کے علاقہ میں ایک روڈی شیٹر کا قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پرانی خصومت کے سبب دو بھائیوں نے کل رات ونئے کمار کا قتل کردیا۔ ونئے کمار کا تعلق ایودھیا نگر گولی پورہ سے بتایا گیا۔ ان کے درمیان پرانی مخاصمت تھی اور سیل فون کے معاملہ میں جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس اس سیل فون کے معاملہ کی اصل وجہ کی تحقیقات کررہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سنتوش عرف بنٹی اور سندیپ کمار عرف ٹنکو ساکنان رکھشا پورم سنتوش نگر نے یہ واردات انجام دی۔ کل سرور نگر علاقہ پی اینڈ ٹی کالونی میں واردات انجام دی گئی۔ سرور نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے۔