سرور نگر میں مکان سے لکچرر کی نعش برآمد

   

حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے ایک مکان سے لکچرر کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس سرور نگر ذرائع کے مطابق 51 سالہ وینکٹا سائی جو پیشہ سے خانگی لکچرر تھا ۔ یہ شخص کالج میں خدمات انجام دے رہا تھا اور کرمن گھاٹ کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ گذشتہ دنوں سے یہ شخص نظر نہیں آیا ۔ مکان مالک نے تشویش کا شکار ہوکر مکان کا جائزہ لیا تو یہ شخص مکان میں مردہ دستیاب ہوا ۔ اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔ سرور نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

آدی بٹلہ میں خوفناک سڑک حادثہ ، دو نوجوان ہلاک
حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ آدی بٹلہ میں پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں دونوجوان ہلاک ہوگئے ۔ ادی بٹلہ پولیس کے مطابق 19 سالہ عرفان ساکن کتہ گڈیم اور 20 سالہ شیخ ریاض ساکن کوڑپلی موٹر سائیکل حادثہ میں ہلاک ہوگئے ۔ عرفان پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور ریاض ریگزن کا کام کرتا تھا ۔ یہ دونوں اپنے رشتہ داروں کی جانب سے دی گئی دعوت میں درگاہ جہانگیر پیراںؒ میں شریک ہوئے تھے اور دعوت سے واپسی کے دوران یہ دردناک حادثہ پیش آیا ۔ یہ دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار تھے جیسے ہی ان کی موٹر سائیکل راوی رالہ آوٹر رنگ روڈ علاقہ میں پہونچی ان کی موٹر سائیکل سڑک پر پارک کی ہوئی ایک لاری سے ٹکرا گئی اور دونوں شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئے ۔