سرور نگر ہاسٹل پرنسپل پر ذات کے نام پر رسوا کرنے کا مقدمہ

   

حیدرآباد ۔20 جنوری ( سیاست نیوز) سرور نگر بی سی ہاسٹل میں اعلیٰ ذات کے پرنسپل پر بی سی طبقہ کے طلبا کو ذات کے نام پر رسوا کرنے اور انہیں بے تحاشہ مارپیٹ کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ سرور نگر پولیس نے والدین کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا اوراس معاملہ کی تحقیقات جاری ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ سرور نگر میں مہاتما جیوتی راؤ پھولے اقامتی اسکول پرنسپل کا اندھا راج جاری ہے ۔ اعلیٰ ذات کے پرنسپل سبرامنیم کی مارپیٹ سے طلبہ پریشان ہیں اور طلبہ کو ذات کے نام پر رسوا کرکے وہ اذیت پہنچا رہا ہے ۔ اس نے ایک طالب علم کو شدید زدوکوب کا نشانہ بنایا اور وضاحب طلب کرنے پر والدین کو رسواء کیا ۔ سرور نگر پولیس تحقیقات کررہی ہے ۔