نئی دہلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے فوری بعد کیجریوال حکومت حرکت میں آگئی ہے اور دہلی کے سروسیز سکریٹری آشیش مورے کوہٹا دیاگیا۔ سروسیز محکمہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے دہلی سروسیز سکریٹری عہدہ سے آشیش مورے کو ہٹا دیا ۔ قبل ازیں چیف منسٹر دہلی اروند کیجریوال نے پریس کانفرنس میں آنے والے دنوں میں بڑے انتظامی ردوبدل کی بات کہی تھی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کو جمہوریت کی جیت بتایا
