سرون سی پی ایل سے دستبردار

   

جمیکا۔ کیریبین پریمیر لیگ(سی پی ایل) کی فرنچائز ٹیم جمیکا تلاواس کے اسسٹنٹ کوچ رام نریش سرون نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اس سیزن لیگ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ۔ سرون کی عدم موجودگی میں ویسٹ انڈیز کے سابق اسپنر ریان آسٹن اور ونود مہاراج کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔جمیکا تلاواس کے سی ای او جیف ملر نے کہا کہ سرون نے ذاتی کام کے لئے چھٹی مانگی تھی۔