سرویسس کی 1027 جائیدادوں کے نتائج جاری IIگروپ

   

حیدرآباد۔ 24 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے گروپ II سرویسس کی 1032 جائیدادوں کے منجملہ 1027 جائیدادوں کے نتائج جاری کردیئے ہیں۔ کمیشن کا اجلاس صدرنشین پروفیسر جی چکراپانی کی صدارت میں آج منعقد ہوا جس میں نتائج کو منظوری دی گئی۔ میونسپل کمشنر گریڈ III کے 19، اسسٹنٹ کمرشیل ٹیکس آفیسر 156، سب رجسٹرار گریڈ II کے 23، ایکسٹنشن آفیسر پنچایت راج 67، پروہبیشن اینڈ ایکسائز سب انسپکٹرس 284، ڈپٹی تحصیلدار ان لینڈ ایڈمنسٹریشن 259، اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹیز 62، ایگزیکٹیو آفیسر گریڈ I انڈومنٹ ڈپارٹمنٹ 11، اسسٹنٹ لیبر آفیسر 3، اسسٹنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر ہینڈلومس اینڈ ٹیکس ٹائلس 20، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر جی اے ڈی 90، اسسٹنٹ سیکشن آفیسر فینانس 28 اور اسسٹنٹ سیکشن آفیسر لا ڈپارٹمنٹ کی 10 جائیدادوں کے لیے امتحانات منعقد ہوئے تھے۔ کمیشن کو 7 لاکھ 89 ہزار 985 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ امتحانات 11 نومبر اور 13 نومبر 2016ء کو منعقد ہوئے۔ عدالت کے احکامات کے بعد یکم جولائی تا 27 اگست 2019ء انٹرویوز کا انعقاد عمل میں آیا اور 2064 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔ 4 جائیدادوں کے نتائج کا اعلان بعد میں کیا جائے گا کیوں کہ ان زمروں کے لیے درکار اہلیت کے امیدوار دستیاب نہیں تھے۔ اس کے علاوہ ایچ ایچ (جنرل) کی ایک جائیداد کو ہائی کورٹ کے احکامات کے سبب روکا گیا ہے۔ سلیکشن لسٹ تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کے ویب سائٹ پر ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔