سروے کے عمل کو دیانتداری سے مکمل کرنے کی ہدایت

   

نظام آباد میں رہنمایانہ خطوط سے متعلق شعور بیداری اجلاس، ضلع کلکٹر کاخطاب

نظام آباد :7؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کے تمام گرام پنچایتوں، میونسپل ڈویژنوں اور وارڈوں میں بنیادی سطح کے سروے کے عمل کو انجام دیں تاکہ حکومتی رہنما یانہ خطوط پر عمل کرتے ہوئے اندرما ہاؤس اسکیم کے تحت مستحق استفادہ کنندگان کا انتخاب کیا جا سکے متعلقہ عہدیدار، میونسپل کمشنرس، ایم پی ڈی اوز اور تحصیلداروں کے ساتھ کلکٹریٹ میں شعور بیداری اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا ۔اس میں اہل استفادہ کنندگان کی شناخت کے لیے حکومت کی جانب سے تیار کردہ اندراما ہاؤس سروے موبائل ایپ کے ذریعے سروے کرنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ کلکٹر نے موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے فیلڈ لیول سروے کے طریقہ کار سے عہدیداروں کو واقف کروایا اور پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ ان کے شکوک و شبہات کو دور کیا۔پرجا پالنا پروگرام کے دوران اندراما گھروں کے لیے درخواست دینے والوں کے گھر جا کر جانچ پڑتال کرنے اور موبائل ایپ میں تفصیلات شامل کرنے کا طریقہ پی پی ٹی کے ذریعے تجرباتی طور پر بتایا گیا۔ ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے انتباہ دیا کہ اگر کہیں بھی کوئی بے ضابطگی ہوئی ہے تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور اس موقع پر انہوں نے ریاست کے کئی حصوں میں اندراما مکانات کی منظوری میں ہونے والی پیش رفت کا حوالہ دیا۔ اور سروے کے عمل کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ بغیر کسی تنازعہ کے بغیر ضابطگی کے ساتھ مکمل کریں۔اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس انکیت، کرن کمار، بودھن سب کلکٹر وکاس مہتو، ڈی آر ڈی او سیا گوڑ نظام آباد، آرمور آر ڈی اوز راجندر کمار، راجا گوڑ، ای ڈسٹرکٹ منیجر کارتک اور دیگر عہدہ داروں نے شرکت کی۔