سرپنچوں کے مسائل حل کرنے ’’ کے کویتا ‘‘ کا تیقن

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد :سرپنچ فورم سے تعلق رکھنے والے قائدین نے آج قانون ساز کونسل کی رکن کے کویتا سے ملاقات کی سرپنچ فورمس کے ضلع صدر سرینواس ، سکریٹری راجیشور ریڈی کی قیادت میں ایک وفد آج حیدرآباد میں کویتا کی قیام پہنچ کر ان سے ملاقات کی اور سرپنچوں کو حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتیں اور اسکیمات کے بارے میں تفصیلی طور پر بات چیت کی اور سرپنچوں کے فورم نے کے کویتا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 6 سالوں سے دیہی ترقی کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے باعث دیہی ترقی یقینی ہورہی ہے ۔ سرپنچ فورم کے قائدین کو کے کویتا نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اسکیمات کے روبہ عمل میں لانے میں سرپنچوں کی کارکردگی اہمیت کی حامل ہے اور سرپنچوں کے باعث ہی دیہی ترقی یقینی ہورہی ہے ۔ مسائل پر مشتمل ایک یادداشت پیش کرنے پر انہوں نے اس کے حل کیلئے اقدامات کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ۔