سرپنچ پر قاتلانہ حملہ، کیس درج

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد۔/26 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدور منڈل کے موضع بھیران پلی کے سرپنچ و صدر منڈل کانگریس کمیٹی مدور مسٹر بنڈی سرینواس گوڑ پر آج صبح کی اولین ساعتوں پر بعض مقامی نوجوانوں نے قاتلانہ حملہ کرتے ہوئے دفتر گرام پنچایت تک گھسیٹ کر لاکر شدید زدوکوب کیا۔ حالیہ دنوں میں موضع بھیران پلی میں ہوئی محبت کی شادی کو حملہ کی اصل وجہ بتایا جارہا ہے۔ نیز حملہ آوروں کو ٹی آر ایس کے حامی و حملہ کا اصل ذمہ دار سابق سرپنچ برما راجا ملیا کو قرارد یا جارہا ہے۔ موضع بھیران پلی کی منڈل پریشد رکن و شدید زخمی سرپنچ بنڈی سرینواس کی اہلیہ بنڈی وسنتا نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے شوہر پر ہوئے قاتلانہ حملے میں ملوث شرپسندوں کے خلاف مدور پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کروائی نیز کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا مدور سب انسپکٹر پی راجی ریڈی نے اعلان کیا۔