سرپورٹاؤن میں ٹی یو ڈبلیو جے ائی جے یو جرنلسٹ رکنیت سازی مہم کا آغاز

   

سرپور ٹاؤن 29 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاؤن میں تلنگانہ یونین اف ورکنگ جرنلسٹ آئی جے او ضلع صدر عبدالرحمن اور جرنلسٹ یونین ضلع نائب صدر عبدالجمیل کے زیر نگرانی میں مقامی صحافیوں میں ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو یونین رکن سازی مہم کا اغاز کیا۔ اس موقع پر جرنلسٹ یونین جنرل سیکرٹری سمپت کمار، پریس کلب صدر پی سنتوش، نائب صدر سید ناظر علی، میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی رکن پرکاش گوڑ، راجو، پرساد گوڑ، نیلن موجود تھے۔ اس موقع پر تلنگانہ یونین اف ورکنگ جرنلسٹ ائی جے یو ضلع صدر عبدالرحمن نے کہا کہ صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے لیے ہمیشہ سے ہی ٹی یو ڈبلیو ائی جے یو یونین اگے رہی ہے، اور جرنلسٹ کے مسائل کے بارے میں سب سے پہلے اواز اٹھانے والی ٹی یو ڈبلیو جے آئی جے یو نین ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ صحافیوں کو ٹی یو ڈبلیو جے ائی جییو یونین سے منسلک ہو کر یونین کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا صحافیوں کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ یونین کی جانب سے کیے جانے والے صحافیوں کی خدمات اور صحافیوں کے مسائل کی یکسوئی کے بارے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالی، بعد ازاں بجور منڈل، کوٹالہ منڈل اور چنتلامنپلی منڈل کہ صحافیوں میں بھی یونین کی رکن سازی مہم چلائی۔

پٹلم میں کسانوں کی مہاجنا سبھا کا انعقاد
پٹلم /29 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ اسمبلی جکل کے سابق بی آر ایس پارٹی کے رکن اسمبلی و پیانل اسپیکر مسٹر ہنمنت شنڈے نے جکل منڈل کے موضع بیجلواڑی کاتھلاواڑی میں منعقدہ کسانوں کی مہاجنا سبھا میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے سی آر کسانوں کی بھلائی چاہتے ہیں۔ اس موقع پر بی آر ایس پارٹی سینئیر قائدین کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔