سرپورٹاون اسکول کا جائزہ ، کلکٹر کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

سرپورٹاون۔ ضلع کے بی آصف آباد کی سرپور ٹاون ہائی سکول اردو اور تلگو میڈیم کا آج ضلع کلکٹر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہول راج نے اچانک دورہ کرتے ہوئے اسکول کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے صاف صفائی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد اسکول ہیڈ ماسٹر عبدالعزیز اور منڈل ایجوکیشن آفیسر سومیا, سی آر پی پون کمار بھی موجود تھے اس موقع پر ضلع کلکٹر اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راہول راج نے کہا بچوں کو دوپہر کے کھانے میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے اور بچوں کو دوپہر کے کھانے میں دیے جانے والے میڈے ملز اسکیم کے چاول کا تفصیلی طور پر معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے کھانے کے پکوان کے دوران صاف صفائی اور سماجی دوری کا عہدیداروں کو ہدایت جاری کی اس کے علاوہ روزانہ اسکول کے تمام کمروں میں سینیٹرز کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ بعد ازاں ضلع پریشد ہائی اسکول کے فردوس میں موجود بوسیدہ اور قدیم بلڈنگ کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرتے رہے اسٹاف کی کارکردگی اور آفس کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کی