سرپور ٹاؤن۔ 16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن منڈل کے آج ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے چیف سکریٹری تلنگانہ کی ہدایت پر آج اپنے ہمراہ ڈسٹرکٹ پنچائت افیسر بکشاپتی اور منڈل کے عہدیداروں کے ساتھ مل کر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے اپنا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے گورنمنٹ ہاسپٹل کا تفصیلی طور معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ دوا خانے میں صاف صفائی اور خوش اخلاقی کے ساتھ مریضوں کے ساتھ علاج کرنے کی ہدایت دی اور مریضوں کو دی جانے والے علاج سے متعلق تفصیلی جانکاری حاصل کی، ادویات اور ڈیوٹی ڈاکٹرز اور اسٹاف کو عوامی خدمت انجام دینے کی ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے سرپور ٹاون کے مستقر کے سوشل ویلفیئر ریزیڈنشل گرلز ہاسٹل کا اج ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے مقامی اسٹاف کے ساتھ مل کر دورہ کرتے ہوئے ہاسٹل میں لڑکیوں کو دیے جانے والے غذا اور پکوان کے کمرے کا تفصیلی طور پر معائنہ کیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر تیواری نے کہا کہ ہاسٹل میں زیر تعلیم لڑکیوں کو دی جانے والی غذا اور شفاق طریقہ سے پکوان کرنے کی ہدایت دی۔ پینے کے پانی کے استعمال میں احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ ہاسٹل کیمپس میں زیر تعلیم لڑکیوں کی حفاظت کیلئے صاف ستھرا ماحول بنائے رکھنے کی مقامی ٹیچرز و اسٹاف کو ہدایت جاری کی۔