سرپور ٹاؤن، بینک میں سرقہ کی ناکام کوشش

   

سرپور ٹاون۔ 17 فروری ( سیاست ڈسٹرک نیوز) سرپور ٹاون سے 30 کلومیٹر کی دوری پر رویندر نگر گاؤں میں جمعرات کی رات کے وقت نامعلوم افراد کی جانب سے تلنگانہ گرامینا بینک کی دیوار کو سوراخ کر کے پیسوں کی تیجوری سے رقم لوٹنے کی کوشش کی گئی، لیکن پیسوں کی تیجوری اوپن نہ ہونے پر چوری کی کوشش ناکام ہوگئی، آج صبح کے اوقات بینک کی صاف صفائی کے لیے آنے والے ملازمین نے تلنگانہ گرامینا بینک میں داخل ہونے پر بینک کی دیوار کو سوراخ ہونے کا علم ہوا، اور بینک ملازمین کی جانب سے مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی۔ ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کے سریش کمار نے اپنے ہمراہ ڈی ایس پی کاغذ نگر کروناکر ، سرکل انسپکٹر آف پولیس بی سوامی کے ساتھ مل کر چوری کی کوشش کی گئی تلنگان گرامینا بینک کا دورہ کرتے ہوئے بینک کا تفصیلی جائزہ لے کر بینک ملازمین سے چوری کی کوشش سے متعلق جانکاری حاصل کی، اس سلسلے میں مقامی پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے مختلف زاویوں سے تحقیقات شروع کردی۔