سرپور ٹاؤن: ایک اقامتی اسکول میں 31 طلبہ موسمی بخار کے شکار، ایڈیشنل کلکٹر نے عیادت کی

   

سرپور ٹاؤن۔ 10 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن سوشل ویلفیئر ریزیڈنشل اسکول میں31 طالب علم موسمی امراض کا شکارہیں، اس بات کی اطلاع پر ضلع کلکٹر کی ہدایت کے مطابق ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے ڈیویژنل پنچایت آفیسر احمد عمر حسین، تحصیلدار سرینواس اور سوشل ویلفیئر ریزیڈنشل ضلع عہدے داروں کے ساتھ مل کر سرپورٹاون سوشل ویلفیئر ریزیڈیشن اسکول کا دورہ کرتے ہوئے بخار میں مبتلا بچوں کا جائزہ لینے کے بعد شدید بخار سے متاثر بچوں کو علاج کیلئے فوری سرکاری دواخانہ منتقل کرنے کی ہدایت جاری کی، ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر دیپک تیواری نے ہاسپٹل پہنچ کر طالب علموں کو ہمت دیتے ہوئے جلدی صحت مند ہونے کا بھروسہ دیا، اس کے علاوہ دوا خانے میں زیر علاج مریضوں کے ساتھ اسکول کے طالب علموں کو بہتر سے بہتر علاج کر نے کا مقامی ڈاکٹر نواتا کو ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ ریزیڈنشیل اسکول میں موسمی امراض سے مبتلا ہونے والے بچوں سے متعلق اعلی عہدیداروں کو اطلاع دینے کا اسکول پرنسپل سرینواس کو ہدایت جاری کی۔