سرپور ٹاؤن تحصیلدار آفس میں امن کمیٹی اجلاس

   

سرپور ٹاؤن۔/24 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تحصیلدار آفس میں عیدالفطر سے متعلق امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں سب انسپکٹر پولیس وینکٹیش ، جامع مسجد امام مولانا سید عنایت علی صابری، قدیم مسجد امام و خطیب مولانا محمد مسیح الدین، مسجد یمن احاطہ بس اسٹانڈ ۔ امام و حافظ محمد علاء الدین کے علاوہ کمیٹی اراکین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تحصیلدار سرپور ٹاؤن لنگا مورتی نے 25 مئی کو منعقد ہونے والی عیدالفطر کی نماز کو اپنے اپنے گھروں پر ادا کرنے کا مسلمانوں کو مشورہ دیا۔ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ عید گاہ اور مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کا اہتمام نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا گیا۔ منڈل ریونیو انسپکٹر محمد جعفر احمد بھی موجود تھے۔