سرپور ٹاون: سرپور ٹاؤن جامع مسجد کی جدید تعمیر نو ہوتے ہی نئی ڈیولپمنٹ کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔ اس موقع پر جامع مسجد کے مصلیان اور مسلم نوجوانوں کی جانب سے بااتفاق طور پر سرپور ٹاؤن جامع مسجد کمیٹی صدر کی حیثیت سے سید مظہر حسین اور مسجد کمیٹی سیکریٹری کی حیثیت سے ایم اے رشید کو نامزد کیا گیا۔ ان کے علاوہ اراکین کمیٹی نائب صدر کے لئے شیخ صالح بن سعید، خازن کے لئے برکت صابری، نائب خازن کے لیے ماجد علی خان ، اراکین کمیٹی میں شعیب حسین، علی بن مبارک، حافظ معید صابری، نوشاد احمد خان شامل ہے۔سرپور ٹاؤن جامع مسجد نئی کمیٹی کی تشکیل دینے پر مقامی عوام اور نائب قاضی سید عنایت علی صابری نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
حکومت کے فراہم کردہ
رمضان گفٹس کی عنقریب تقسیم
یلاریڈی۔ حلقہ یلاریڈی کے تمام منڈلوں کو تلنگانہ سرکار کی طرف سے غریب مسلمانوں کے لئے رمضان گفٹس پہنچا دیئے گئے ہیں جس کی بہت جلد تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی تحصیلدار سوامی نے مزید بتایا کہ یلاریڈی منڈل کے مسلم غریبوں کے لئے 600 پیاکٹس، گندھاری کے لئے 200 پیاکٹس، تاڑوائی کو 100 پیاکٹس، لنگم پیٹ کو 250 پیاکٹس، ناگی ریڈی پیٹ کو 175 پیاکٹس، منڈل سداشیو نگر کو 75 پیاکٹس، رام ریڈی منڈل کی 75 پیاکٹس اور 25 رمضان گفٹس پیاکٹس مختص کئے گئے ہیں۔