سرپور ٹاؤن میں تقریباً 25 طالبات سمیت غذا سے متاثر

   

سرپور ٹاون۔ سرپور ٹاون کے (کے جی بی وی) کستوربا گاندھی بالیکالا ودیالیا میں سمیت غذا سے لگ بھگ 25 لڑکیاں شدید متاثر اور دواخانہ میں زیر علاج ہیں، تفصیلات کے مطابق سرپور ٹاون کے کستوربا گاندھی بالیکالا ودیالیا میں مقامی ذمہ داروں کی لاپرواہی اور میڈیکل اسٹاف کی مسلسل غیر حاضری کی وجہ سے کل رات کے اوقات کھانے میں کیڑوں کے ساتھ فوڈ پوائزن ہونے سے ہاسٹل میں زیر تعلیم تمام متاثر ہو گیے، ان میں لگ بھگ 25 لڑکیوں کی طبیعت زیادہ خراب اور شدید متاثر ہونے پر مقامی سرکاری دواخانہ میں کل رات میں علاج کے لئے شریک کیا گیا، اور کچھ لڑکیوں کو آج صبح سرکاری دواخانہ سرپور ٹاون کو علاج کے لئے منتقل کیا گیا۔ ہاسٹل میں فوڈ پوائزن ہونے پر اولیائے طلبہ اور مقامی قائدین میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہیں، اس موقع پر اولیائے طلبہ کمیٹی اور منڈل پرشد معاون رکن سید خضر حسین اور ڈپٹی سرپنج توٹا مہیش نے مقامی اخبار ی نمائندوں کو بتایا کہ ہاسٹل میں کھانا کھانے سے متاثر اور فوڈ پوائزن کے ذمہ دار ملازمین سے انکوری کرواتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا ڈسٹرکٹ کلکٹر سے مطالبہ کیا۔