سرپور ٹاؤن ۔19 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن تحصیلدار آفس میں آج یعنی 19 ڈسمبر کے روز تحصیلدار لنگا موری کی زیر نگرانی میں ایم پی ٹی سی محمد سہیل احمد اور منڈل پریشد معاون رکن سید خضر حسین کے ہاتھوں کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اس موقع پر نائب صدر پریشد ستیہ نارائن ، ڈپٹی سرپنچ ٹی مہیش ، گرام پنچایت معاون رکن محمد عاشق حسین ، منڈل ریونیو انسپکٹر محمد جعفر احمد کے علاوہ شادی مبارک چیکس حاصل کرنے والی خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر منڈل پر یشد معاون رکن سید خضر حسین اور ایم پی ٹی سی محمد سہیل احمد نے کہا کہ آج ریاستی حکومت کی جانب سے مستحق اور بی پی ایل لوگوں کے لڑکیوں کی شادی کیلئے کلیان اور شادی مبارک اسکیم کے تحت 48 خواتین میں چیکس کی تقسیم عمل میں آئی ۔