سرپور ٹاؤن میں چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے چیکس کی تقسیم

   


سرپور ٹاون ۔ 14 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ چکس کو منڈل پریشد معاون رکن سید خضر حسین نے اپنے ہمراہ ڈپٹی سرپنچ ٹوٹا مہوش، گرام پنچایت محمد عفت حسین کے ساتھ مل کر منڈل پریشد معاون رکن سید خضر حسین نے ریاستی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے چیف منسٹر ریلیف فنڈ چیکس کو عبد الرشید، نانا جی اور مہیش کو علاج کے لیے چیف منسٹر ریلیف فنڈ چیکس تقسیم کرتے ہوئے سید خضر حسین کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے تمام طبقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے کاموں کو انجام دیا جا رہا ہے، سارے ملک میں کے سی آر اور تلنگانہ حکومت کی مثال نہیں ملتی ہے، عوامی ترقی صرف بی آر ایس دور حکومت میں ممکن ہے۔