سرپور ٹاؤن میں 29 ٹی آر ٹی ٹیچرس کے تقررات

   

سرپور ٹاؤن۔/30اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون میں آج ریاستی حکومت کی جانب سے ٹی آر ٹی ٹیچرس کے تقررات عمل میں آئے ہیں۔ تفصیلات کے بموجب سرپور ٹاون منڈل کے مختلف اسکولوں میں ٹیچرس کی جائیدادیں خالی تھیں اور ودیا والینٹرس کے ذریعہ اسکولوں میں طلباء و طالبات کو تعلیم دی جارہی تھی لیکن آج محکمہ ایجوکیشن اور ریاستی حکومت کی جانب سے سرپور ٹاون منڈل کے مختلف مقامات کے اسکولوں کیلئے 29 ٹی ٹی آر ٹی ٹیچرس نے منڈل ایجوکیشن آفس سرپور ٹاؤن پہنچ کر اپنے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس طرح سے آج 29 ٹیچرس کے تقررات عمل میں آئے ہیں۔